آنے والا وقت ق لیگ کا ہی ہے چودھری طارق گجر،شہزاد ممتاز
ملتان (سپیشل رپورٹر) این اے 156 کے آزاد امیدوار شہزاد ممتاز نے مسلم لیگ ق ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری چوھدری محمد طارق زمان گجر کے اعزاز میں انصار کالونی میں استقبالیہ دیا ضلعی صدر ڈاکٹر خالد خان خاکوانی ، چوہدری اللہ دتہ انصاری احسن غوری سعد بن شفیع رانا حفیظ،مہر فخر رضا ملانا شیخ علیم طاہر محمد یوسف انصاری ودیگر موجود تھے چوھدری محمد طارق گجر نے کہا مسلم لیگ ق کی ہوا چل پڑی ھے ۔ مسلم لیگ ق اور چوھدری پرویز الٰہی ھی حل کرسکتے ہیں انشاللہ آئندہ وقت مسلم لیگ ق کا ہی ہے۔