کراچی، واٹر ٹینکر کی دو گاڑیوںکی ٹکر، 2 شہری جاں بحق ہوگئے
کراچی (وقائع نگار)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رب میڈیکل سینٹر کے قریب واٹر ٹینکر دو گاڑیوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، حادثے میں جاں بحق دونوں نامعلوم افرادکی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں ،شہری حلقوں کاکہناہے کہ گلشنِ اقبال میں واٹر ٹینکر غیرقانونی طوپرکسی بھی جگہ پر پارکنگ کردیئے جاتے ہیں اورشہرمیں تیزرفتار دندناتے پھرتے واٹرٹینکرکیخلاف کوئی کارروائی کرنے والانہیں ہے ؟