تشدد سے شہری کی ہلاکت، 3 پولیس اہلکار کمرہ عدالت سے گرفتار
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ میں گھارو میں پولیس تشدد سے جاں بحق شہری رمضان سموں کی ہلاکت سے متعلق کیس میںعدالت نے تین پولیس اہلکاروں سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی،عدالت نے تین پولیس اہلکاروں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ،پولیس نے چاروں ملزمان کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر یعقوب بھٹی،وسیم تنولی سہیل اختر آرائیں و دیگر شامل ہیں ،مدعی مقدمہ اشرف سموں کے وکیل نے کہاکہ ملزمان نے رمضان سموں نامی شہری کو گرفتار کیا تھا ،رمضان سموں پولیس حراست میں جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ ملزمان رمضان سموں کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔