حضور اکرم ؐکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے:عمر زیب بادشاہ
خانیوال (خبرنگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کے حوالے تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی روحانی بزرگ شخصیت پیر محمد عمر زیب بادشاہ سجادہ نشین دربار عالیہ مو ہڑہ شریف نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کفار بھی نبی کریم ؐ کو صادق و امین مانتے تھے نبی کریم ؐ کی زندگی ہر پہلو کے حوالے سے ضابطہ حیات اور مشعل راہ ہے اور نبی کریم ؐ نے عملی نمونہ پیش کیا اللہ تعالیٰ نے نبی ؐ کی سیر ت کو ہی شریعت قرار دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب بار کونسل ملک طارق نو ناری ، صدر بار رائو خالد محمود، جنرل سیکرٹری سید حامد علی شاہ ا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اور ڈسٹرکٹ بار کی خوش نصیبی ہے کہ ایسی بزرگ روحانی شخصیات کا بیان سننے کاموقع ملا روحانی شخصیات کے ایمان افروز بیانات ہی انسانی زندگی بدل دیتے ہیں ۔