ٹریفک حادثہ میں بچی کی ہلاکت کا معاملہ، ورثا اور ڈرائیور میں صلح
بستی ملوک (خبر نگار) 17 فروری کو 16 سالہ محمد بلال دو چھوٹے بچوں سمیت ہمشیرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر قصبہ مڑل سے 18 پل جارہے تھے کہ چاہ قلفی والا پر لوڈر مزدا سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 5 سالہ زرینہ جانبحق جبکہ بلال ایک خاتون اور ایک بچہ سمیت شدید زخمی ہوگئے تھے جس پر بلال کے والد نے تھانہ بستی ملوک میں کاروائی کیلئے رجوع کیا تو اہل علاقہ سجاد حسین ،جاوید ساغر، محمد رضوان ،محمد اشرف نے تحریک انصاف کے رہنما جاوید اقبال اور سیاسی شخصیت میاں فضل الرحمن مڑل کے ہمراہ دونوں فریقین میں صلح کروادی ۔