ڈیرے سے مو ٹر سائیکل اور مو یشی چوری ،متاثرین کا احتجاج
اڈاپل14 (نامہ نگار) چک 127 دس آر کھوہ گردیزی کے رہائشی حاجی محمد فیاض نے بیٹے ساجد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل ہمارے ڈیرے پر 10 سے زائد چوروں نے دیوار توڑ کر اندر گھس گئے اور ڈیرے پر موجود اعلی نسل کی 12 سے زائد بکریاں اور موٹر سائیکل چرا کر فرار ہوگئے نشاندہی پر ملزمان نے چوری کااعتراف بعد میں انکاری ہوگئے جب ہم نے ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد سے ملزمان کیخلاف کارروائی کے لئے رجوع کیا تو اس نے کہا کہ چوروں سے آدھا مال لیکر دیتا ہوں بعد میں ایس ایچ او نے مقدمہ درج نا کیا اسی دوران ایس ایچ او دنیاپور صابر قریشی نے انہی نامزد چوروں کو گرفتار کرکے دنیاپور میں وارداتوں کے کڑوروں روپے کی ریکوری کروائی اہل علاقہ ساجد،فیاض ، محمد اقبال،حافظ محمد شریف،محمد حسن عباس و دیگر نے ایس ایچ او ٹھٹھہ صادق آبادکیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے آرپی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔