تمام سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا ہے:الطاف حسین
ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) حکومت پنجاب کے حکم پر ٹھٹھہ صادق آباد تحصیل جہانیاں میں انرولمنٹ کمپین کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اس سلسلے میں گورنمنٹ ماڈل گرلز مڈل سکول درکھان والا میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر خانیوال الطاف حسین ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم کی ہدایت پر تمام سرکاری سکولز میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا ہے، ہر وہ بچہ جو سکول سے باہر ہے اس کو سکول میں داخل کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید محمود نبی نے کہا کہ جہانیاں ہمیشہ کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں رہا ہے،اور انرولمنٹ کمپین بھی جہانیاں میں بھرپور انداز میں شروع کر دی گئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔