حافظ معین خالد کی والدہ کی پہلی برسی‘ غرباء میں کھانا تقسیم
ملتان (سپیشل رپورٹر) حافظ معین خالد ٹرسٹ کے سربراہ اور سماجی رہنما حافظ معین الدین خالد کی والدہ محترمہ کی پہلی برسی منائی گئی۔ اس موقع پر انکی روح کو ایصال ثواب کیلئے غربا میں کھانا تقسیم کیا گیا، قرآن شریف اور فاتحہ خوانی کے ذریعے ان کی درجات کی بلندی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگی گئی۔ پیر مدنی رضوی، علامہ عزیزالرحمان قادری، متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے خصوصی دعا کرائی۔