غیرقانونی سرگرمیوں کے انسداد کیلئے ایم ایس اے کی کاوشیں قابل تحسین: نیول چیف
اسلام آباد (این این آئی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد میں ایم ایس اے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے فرائض اور آپریشنل سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے ہیڈ کوارٹرز میں میری ٹائم ریسکیو کو آرڈی نیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کہاکہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد میں ایم ایس اے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔