کچے پر گہری نظر ‘ اس بار مجرمانہ سرگرمیاں نہیں ہونے دینگے:ایڈیشنل آئی جی

ملتان (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے پر ہماری گہری نظر ہے اس بار وہاں کوئی مجرمانہ سرگرمی نہیں ہونے دیں گے۔علاقے میں انصاف کیا جارہا ہے اور اب کسی کو ڈاکو نہیں بننے دیں گے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں جنوبی پنجاب میں پولیس کو بہتر بنانے پر کام ہو رہا ہے افسران کی جو کمی تھی اسے دور کیا جارہا ہے ہر سیٹ ہر معیاری افسران کی تعیناتی کے لیے کوشش ہو رہی ہیں،ایڈیشنل آئی جی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کچے کا علاقہ صرف دس ہزار نفوس پر مشتمل ہے جن میں ایک سو کے لگ بھگ ایسے یوں گے جو مسائل پیدا کرتے ہیں ،اسں حوالے سے ماضی میں یہ شکایات آتی تھیں کہ نا انصافی کے باعث چند لوگ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے تھے اب اس چیز کا خیال رکھا جارہا ہے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو تاکہ وہ جرم سے بھی دور رہے ،علاقہ میں محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق اسے ضلع راجن پور میں شامل رکھا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کمیونٹی پولیسنگ پر کام کیا جائے گا جس کے لیے اقدامات جلد اٹھئے جائیں گے۔ہوموسائیڈ کے شعبہ کے خاتمے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سمیت دیگر شعبوں پر توجہ دی جائے گی اور انہی دوبارہ فعال کرنے پر غور کیا جائے گا،سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بجٹ کے مطابق اس منصوبہ پر کام جاری ہیاور اس کے ساتھ ڈالفن فورس کے دفاتر اور لائن بھی بنائی جا رہی ہے تجویز ہے کہ ڈالفن کی لائن تیار ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا دفتر بھی وہاں منتقل کر دیا جائے گا اس مقصد کیلئے اس دفتر کا راستہ پارک سے حاصل کیا جا سکتا ہے،ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ شہریوں اور خاص طور پر تاجروں کی سہولت کے لیے موثر منصوبہ ہے،اس سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بہتر کارروائی ہو سکے گی جبکہ پولیسنگ میں بھی بہتری آئے گی،اس منصوبہ کے لیے تاجر برادری کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔پولیس کا فوکس اس وقت جرم کنٹرول کرنے پر ہے۔بہتر تفتیش کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،قبضہ گروپس کا خاتمی کیا جائے گا اور خاص طور پر سرکاری زمینوں پر کسی کا قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انصاف ہر صورت میں ملے گااس مقصد کے لیے جو رکاوٹیں حائل ہیں انہیںدور کیا جارہا ہے۔