کتابوں کی قیمتیں طے کرنے کیلئے کمیٹی قائم
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ سکولز نے کتابوں کی قیمت طے کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی تفصیل کے مطابق کمیٹی کتابوں کی قیمت طے کرنے کے موجودہ فارمولے کا جائزہ لے گی اور نئے فارمولے کے لیے تجاویز بھی دے گی۔ کمیٹی دس روز میں نجی پبلشرز کی جانب سے کتابوں کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔