سراج الحق 26 فروری کو بہاولپور 27 کو ملتان کا دورہ کرینگے
ملتان (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینئٹر سراج الحق 26 فروری کو جنوبی پنجاب کے دو روزہ دورہ پر بہاولپور پہنچیں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج بہاولپور میں مہنگائی مارچ سے دن 2 بجے خطاب کریں گے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کنور صدیق نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان بہاولپور میں مہنگائی مارچ میں شرکت اور 27 فروری کو ملتان میں تنظیمی اجتماعات میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں سجاد وینس کے والد مرحوم کی برسی میں شرکت کریں گے۔