ڈسٹرکٹ بار ملتان کا آج ہڑتال کا اعلان
ملتان(سپیشل رپورٹر) ضابطہ دیوانی میں ترمیم کا معاملہ ڈسٹرکٹ بار ملتان ترمیم کے خلاف آج مکمل ہڑتال کرے گی۔ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اسامہ بہادر نے آج کی ہڑتال کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے، وکلاء ضابطہ دیوانی کے ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں۔