ڈسٹرکٹ کرونا ویکسی نیشن مینجمنٹ کمیٹیوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ڈسٹرکٹ ویکسین مینجمنٹ کمیٹیوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ اقدام ویکسی نیش مہم میں سست روی کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے، پہلے مرحلے میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور ورکرز کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے، دوسری طرف ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے حکومت پنجاب کا مراسلہ موصول ہونے کے بعد سی ای او ہیلتھ سے ویکسی نیشن بارے رپورٹ طلب کر لی ہے۔