پنجاب ریونیو اتھارٹی نے آئندہ بجٹ کیلئے سٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگ لیں

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے آئندہ مالی سال2021-22 کے بجٹ کی تشکیل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگ لی ہیں۔ پی آر اے کی ترجمان کے مطابق کاروباری آسانیوں، ٹیکسیشن میں ابہام، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لئے بجٹ تجاویز طلب کی گئیں ہیں۔ایز اف ڈوئنگ بزنس، ٹیکسوں کو قابل عمل بنانے کے لئے بھی شہریوں سے تجاویز مانگی گئیں۔تمام سٹیک ہولڈرز 3 مارچ تک تجاویز پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دفتر میں آ ن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق تاجر تنظیموں، چیمبرز آف کامرس اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی قابل عمل تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔