آمدن سے زائد اثاثے،شوکت محمود بسرا نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی
ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت محمود بسرا کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ہے۔اس موقع پر نیب حکام نے موقف اپنایا کہ پٹشنر کے وارنٹ جاری نہیں کیے گئے ان کے خلاف جاری انکوائری میں نتائج مثبت یعنی پٹشنر کے حق میں ہیں انکو منتقل شدہ جائیدادیں قانونی اعتبار سے درست ہیں اس پر انکی گرفتاری مطلوب نہیں ہے نیب کے مذکورہ بیان پر پٹشنر نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔