مافیا نے کلمپ لگا کر پارکو کی لائن سے کروڑوں کا آئل نکال لیا
قصبہ گورمانی (نمائندہ نوائے وقت) آئل مافیا نے کلمپ لگا کر پارکو کو کروڑوں کا ٹیکہ لگادیا کلمپ پکڑے جانے پر پارکو سیکیورٹی اور پولیس کی کارروائی‘ تفصیل کے مطابق پارکو سے شیخوپورہ جانے والی مین پائپ لائن میں قصبہ گورمانی کے نواحی علاقہ اڈہ شیلر کے نزدیک موضع بھریوگ میں کڑیا سنانواں نہر کے ساتھ شیر محمد کلاسرہ اور عاشق حسین سہو کی زمین سے گزرنے والی پائپ لائن سے آئل مافیا گینگ نے کلمپ لگا کر پارکو کو کروڑوں کا ٹیکہ لگا لیا‘ پارکو پائپ لائن سکیورٹی اور مقامی پولیس نے کلمپ کا سراغ لگایا جس سے موقع پر کوئی تیل وغیرہ گرا ہوا نہیں تھا جبکہ مین پائپ لائن کے کلمپ کے ساتھ موقع پر پچیس فٹ کا چھوٹا پائپ بھی لگا ہوا تھا جو کہ انتہائی مہارت کے ساتھ بند کیا گیا تھا پارکو کی طرف سے درخواست پر مقامی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔