سپریم کورٹ لاپتہ افراد کے حوالے سے نوٹس لے‘ ملتان میں مظاہرہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) صدر جنوبی پنجاب عوامی نیشنل پارٹی سید سالم علی شاہ نے کہا کہ بلوچ قوم محب وطن، سپریم کورٹ بلوچ رہنماؤں سمیت دیگر افراد کی مسنگ کے حوالے سے از خود نوٹس لے کیونکہ بلوچ شروع دن سے ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے آرہے ہیں ان کے ساتھ ریاست کا سوتیلی ماں جیسا سلوک انتہائی افسوس ناک امر ہے۔ ان خیالات کا اظہار پریس کلب کے سامنے پْرامن احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمار مطالبہ ہے کہ حکومت اسد خان اچکزئی صوبائی ترجمان اے این پی سمیت دیگر افراد کو جلد از جلد بازیاب کرائے۔ اس موقع پر خالد محمود قریشی،محمد سلیم قریشی،رضوان قریشی،سلیم کامریڈ،نور خان،محمد عظیم خان کاکڑ،اشرف خان کنڈی،صدام خان کاکڑ اور عمر خان موسیٰ خیل سمیت افراد کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔