الیکٹیبلز کی موجودگی تک حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی، خرم گنڈا پور
بہاول پور(نیوز رپورٹر)مرکزی ناظم اعلی منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں الیکٹیبلز موجود ہے ملک میں حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی عمران خان جس نظام میں الیکشن لڑے وہ نظام عمران خان کو مبارک ہو کیونکہ ہم پہلے ہی ان کو کہہ چکے تھے کہ وہ اس الیکٹیبلز کے نظام میں فیل ہو جائیں گے عمران خان خود الیکٹیبلز کو ساتھ لیکر چلنے پر مجبور ہے ملک میں الیکٹیبلز کی دوڑ ہے اگلے الیکشن میں یہ الیکٹیبلز ساتھ کسی اور کے ساتھ ہونگے وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔خرم نواز گندا پور نے کہا کہ ہم الیکشن تک عمران خان کے ساتھ چلے الیکشن میں حصہ نہیں لیا تاکہتبدیلی کے نام پر ووٹ تقسیم نہ ہو جائے ہم نے عمران خان کو منزل مقصود پر پہنچا دیا ہے مگر ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب محض خواب بن کر رہ گیا ہے قوم تبدیلی سرکار سے مایوس ہو رہی ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو سرد خانے میں ڈالنے سے نام نہاد احتساب کا پول کھل گیا ہے جو سانحہ ماڈل ٹاون میں مرکزی کرداتھا اسے ہی وفاقی محتسب کا چیر مین لگا دیا گیا ہے اس حکومت کے احتساب ہوتا تو نواز شریف باہر نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جب اس نظام الیکشن میں لوگ کروڑوں روپے لگا کر الیکشن لڑے گے تو تبدیلی کیے آئے گی اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں متناسب نمائندگی کے تحت الیکشن کرائیں جائے کیونکہ اسی سے اس ملک کی الیکٹیبلز سے جان چھوٹے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبے پر پانچ نئے بورڈ ز قائم کیے جا رہے ہیں جس میں ایک ہمارا بورڈ نظام المدارس ہے جس کے سربراہ علامہ امداد اللہ ہونگے نظام المدارس کے قیام سے تعلیمی شعبہ میں انقلاب برپا ہوگامدارس کے طلباء کو قومی دھارے میں لانے کے لیے جدید و قدیم علوم کو یکجا کرنا ناگزیر تھا بہترین نظام تعلیم کے ذریعہ سے انتہاپسندی جیسی بیماریوں کو جڑ سے کاٹنا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام المدارس بورڈ کے قیام سے یکساں اور متوازن نظام تعلیم متعارف ہوا ہے قومی ادارے امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ ،اتحاد امت کے لیے اور فرقہ پرستی و انتہا پسندی جیسے رجحانات کے خاتمہ کے لیے مکمل سرپرستی کریں تاکہ نظام المدارس کے ذریعہ سے غزالی ،ابن سینا اور فارابی جیسی شخصیات پیدا ہو سکیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جو نظام ریاست ،نظام احتساب،نظام تعلیم اور انتخابی اصلاحات متعارف کرائیں ہیں وہی ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہیں