تیز رفتار رکشہ ٹائر پھٹنے سے الٹ گیا نوجوان جاں بحق
ملتان‘ گیلے وال ‘بستی ملوک (کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار‘ خبر نگار) موٹر رکشہ کا ٹائر پھٹنے سے نوجوان جاں بحق ،خواتین اور بچوں سمیت سات افراد ذخمی ‘تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ بستی کوکارے والہ کا رہائشی خاندان شادی کی تقریب سے واپس گھر آرہا تھا کہ چک نمبر 50 ایم کے قریب ٹائر پھٹنے سے موٹر رکشہ الٹ گیا جس رکشہ میں سوار محمد وقاص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ رکشے میں سوار خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد ذخمی ہو گئے جسکی اطلاع فوری طور پر ریسکیو1122 کو دی گئی جنہوں نے ذخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی 53 ایم پہنچایا گیا جہاں انہیں فوری طور پر طبی امدادفراہم کی گئی جن کی حالت تشویشناک انہیں نشتر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔