پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور آج ملتان پہنچیں گے
ملتان(سپیشل رپورٹر )پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا کوارڈنیٹر راؤ محمد عارف رضوی کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپورمرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکرمزاری کے ہمراہ آج ایک روزہ دورہ پر ملتان پہنچیں گے،دن ایک بجے ملتان پہنچنے پر تحریک کے مقامی قائدین اورکارکنان انکا حسن سوالی چوک پر شاندار استقبال کریں گے جس کے بعد وہ حسن سوالی چوک پر محمد شوکت ڈوگر کے ڈیرہ پر کارکنان سے ملاقات اور 2 بجے سہہ پہر ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے اورسالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔بعدازاں 6 بجے شام منہاج گرلز کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز شاہ رکن عالم کالونی میں ’’سفیر امن سمینار‘‘سے خطاب کریں گے۔اس حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔