جہلم بھر میں 2 نمبر بیجوں اور زرعی ادویات کی فروخت جاری
جہلم(نامہ نگار)جہلم ضلع بھر میں 2 نمبر بیجوں اور زرعی ادویات کی فروخت جاری ہے ۔کسان کنگال ہونے لگے ۔محکمہ زراعت کی جانب سے مناسب رہنمائی نہ ہونے سے فصلیں تباہ ہونے لگیں ۔کسانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ضلع بھر میں 2 نمبر بیج، کھاد ،زرعی ادویات کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ محکمہ زراعت کے افسر فیلڈ سٹاف کسانوں کو مناسب رہنمائی دینے کی بجائے دفتروں میں وقت گزارنے لگے جس کیوجہ سے کسانوں کی فصلیں تباہ اور کسان مالی مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں ۔