روٹھی بیوی کو منانے آنیوالے کی فائرنگ ،ساس ،سسر زخمی
ملتان ( کرائم رپورٹر ) روٹھی بیوی کو منانے آنے والے شخص نے سسرال میں فائرنگ کر کے ساس اور سسر کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے گجر چوک کارہائشی خورشید عرف پنو اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کی غرض سے اپنے سسرال پہنچا جہاں خورشید عرف پنو کی اپنے سسر 55سالہ کالے خاں اور 50سالہ ساس کنیزمائی کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی ،خورشید عرف پنو نے طیش میں آکر پسٹل سے سیدھے فائر اپنے ساس اور سسر پر کیئے جو زخمی ہوگئے ،فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد نے ملزم کو دبوچ لیا جس کی خوب درگٹ کے بعد مقامی پولیس کیںحوالے کردیا گیا،پولیس نیوقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا،جہاں ڈاکٹرز کے مطابق کنیز مائی کے دوفائر لگے ایک فائر چھاتی پر بائیں جانب ،دوسرا جبڑے پر لگا جبکہ کالے خاں کی بائیں ٹانگ پر لگا جن کی حالت سیریس بتائی جاتی ہے ، خورشید عرف پنوں کی چندسال قبل کالے خاں کی لڑکی کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس کے بطن سے دوبچے پیداہوئے تھے ،ملزم کو بچوں کو ملنے کے لئے آئے روز اپنے سسرال آیاکرتا تھا جبکہ اس نے اپنی بیوی کو گزشتہ روز قبل طلاق دی تھی جو طلاق دینے کے بعد زبر دستی اپنی بیوی بچوں کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا ،سسرالیوں کی جانب سے نہ بھجوائے جانے کے رنج میں ملزم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا۔