مکان نام نہ کرانے کا رنج‘ شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
وہاڑی (نامہ نگار) مکان نام نہ کرانے کے رنج پر شوہر نے بیوی قتل کردی تفصیل کے مطابق نوید حسین گرواہ سکنہ چک نمبر16ڈبلیو بی نے بتایا کہ وہ غفور ٹاؤن میں سلطان اور بابر کے ہمراہ اپنی بہن عابدہ تصور کے پاس بیٹھا تھا کہ میرا بہنوئی الطاف اور اس کا بھائی عباس آگئے اور مکان نام نہ کروانے پر جھگڑا کرنے لگے اسی اثناء میں بہنوئی الطاف نے بھائی عباس کے اکسانے پر اس کی بہن پر پسٹل سے پے درپے فائر کھول دیئے جن سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی ملزمان پسٹل لہراتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ دانیوال نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔