علی پور، تھانے کا ریکارڈ فروخت کرتے پولیس آئی ٹی انچارج پکڑا گیا
علی پور ، علی والی (نامہ نگار )انتہائی مطلوب اشتہاریوں سے تعلقات تھانہ جات کا ریکارڈ فروخت کرنے اور شہریوں کو بلیک میل کرکے رقم بٹورنے والے پولیس آئی ٹی انچارج ریکارڈ فروخت کرتے پکڑا گیا اعتراف جرم ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مدعیت میں درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی علی پور میں قائم انفارمیشن ٹیکنالوجی آفس (آئی ٹی برانچ) علی پور بنائی گی جسکا کا انچارج محمد کامران بطور انچارج سرکل علی پور تعینات کیا گیا آئی ٹی برانچ کا کام تمام تھانہ جات کے انتہائی مطلوب اشتہاری اور مشکوک افراد چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا ڈیٹا رکھنا اور ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسسز میں روزانہ کی بنیاد پر کسسٹمر معلومات درج کر نا تھا اور تمام تھانہ جات کی معلومات سی ڈی آر میں کریمنل کے رابطے روزانہ کی بنیاد پر علی پور سے مظفر گڑھ بھجوانا مگر آئی ٹی انچارچ علی پور کامران تمام معلومات محکمانہ جرائم پیشہ ریکارڈ یافتہ پولیس کو فروخت کرتا رہا کامران سرکاری ڈیٹا سی ڈی آر کو چوری کرکے آگے فروخت کردیا اور ایس ایچ او سٹی علی پور نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اس کے علاوہ آئی ٹی انچارج کامران شہریوں کو موبائل ڈیٹا ریکارڈ کے زریعہ بلیک میل کر کے رقم بٹورتا رہا ہے جس نے پکڑے جانے پر اعتراف جرم کیا جس پر ایس ایچ او سٹی علی پور کی مدعیت میں مقدمہ نمبر71/21 درج کیا گیا تاہم نائب محرر کے مطابق سیاسی سفارش کے باعث حوالات نہیں بند کیا ہے جلد مظفر گڑھ منتقل کردیں گے۔