بجلی کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا:سابق صدر گجرات چیمبر
گجرات(نامہ نگار)بجلی کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا ‘ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) کے سابق ریجنل چیئرمین وگجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عرفان یوسف نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1.95روپے اضافے کے فوری بعد فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 83پیسے فی یونٹ بڑھنے کیساتھ ساتھ سوئی گیس کے نرخ 13.42روپے فی ایم ایم بی ٹی یونٹ بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آجائیگا جو وزیر اعظم کے صنعت وتجارت دوست ویژن کیخلاف ہے جو وزیر اعظم کے صنعت وتجارت دوست ویژن کیخلاف ہے۔