حکومت عوام کے دلوں سے اترچکی‘ ووٹ مانگنا حق‘ خریدنا جرم ہے: لیگی رہنما
ملتان(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے ملک محمد علی کھوکھر نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کے ساتھ 2018ء میں ہونے والی دھاندلی کا ایکشن ری پلے ہوا ہے اب کی بار اس دھاندلی کو پوری قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے قوم کے دلوں میں آج بھی نوازشریف ہی بستے ہیں عمران خان کی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے سینٹ الیکشن میں ووٹ مانگنا سب کا حق ہے ووٹ خریدنا جرم ہے جس میں پی ٹی آئی ہی ماضی میں ملوث رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نمائندہ نوائے وقت سے انہی ہونے والی خصوصی گفتگو میں کیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے ضمنی الیکشن میں بھرپور انداز سے کامیاب انتخابی مہم چلائی ہے آج کے پی کے عوام بھی ن لیگ کو ہی سپورٹ کرتے ہیں پی ٹی آئی آج اپنی پالیسیوں کی وجہ سے گوادر سے پشاور تک صرف شکست ہی ہو رہی ہے۔ موجودہ ضمنی الیکشن عوامی مزاج کے عکاس بھی ہیں۔ یہ عوامی رائے دراصل پورے پاکستان کی سوچ ہے موجودہ حکومت عوام کے دلوں سے اب تکمیل طور پر اتر چکی ہے عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج بھی ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے اور وہ بے گناہ جیل بھگتا رہے ہیں میاں شہباز شریف کے دور حکومت میں پنجاب میں مثالی ترقیاتی کام ہوئے ہیں آج پنجاب مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے۔