معاشرے میں توازن برقرار رکھنے کیلئے ثالثی کونسل کا کردار اہم ہے‘کمشنر ملتان
ملتان ( خبرنگار خصوصی)چیئرمین ثالثی کونسل، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جاوید اختر محمود نے طلاق، خلع کے 40 کیسوں کی شنوائی کی۔اس دوران ثالثی کونسل نے ایک گھر اجڑنے سے بچاتے ہوئے ایک جوڑے کی صلح کروا دی۔ اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویڑن اختر محمود نے کہا کہ معاشرے میں توازن برقرار رکھنے کیلئے ثالثی کونسل کا کردار اہم ہے۔دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت ضروری ہے۔ اللہ پاک نے طلاق کو ناپسندیدہ فعل قرار دیا ہے۔دوسری شادی کیلئے اجازت کے قانون کی خلاف ورزی سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے دربدر لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف ملے گا۔ کمشنر نے خلع لینے والی خواتین سے خاندانی دباؤ بارے پوچھا۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ثالثی کونسل کی جانب سے جوڑوں کے شادی شدہ تعلق کو بچانے کیلئے ثالث مقرر کیا گیا ہے۔