ڈاکٹر عقیل حسین لابر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب

ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈاکٹر عقیل حسین لابر‘ پرنسپل میڈیکل آفیسر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب ڈاکٹر عبدالعزیز پراچہ‘ ڈائریکٹر میڈیکل ‘ سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ ملتان اور ڈاکٹر مسز انیس عزیز پراچہ‘ چیف کنسلٹنٹ‘ خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال کے گھر منعقد کی گئی جس میں خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال سمیت ڈاکٹرز کے علاوہ ڈاکٹر پروفیسر مسعود الرؤف ہراج‘ ڈاکٹر خاور لطیف نے خصوصی طورپر شرکت کی اس موقع پر سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طارق شیخ‘ سابق ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر منظور سنڈھل بھی تقریب میں مدعو تھے۔ مقررین و شرکاء تقریب نے ڈاکٹر عقیل حسین لابر کی خدمات کو سراہا۔