حکومت پنشن میں 25فیصداضافے کا اعلان کرے، عہدیدا ران اے پی پی اے
اسلا م آباد(نیوز رپورٹر ) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید حفیظ سبزواری، ممبران سید قائم عباس شاہ، پروفیسر قاسم مسعود، میجر ریٹائرڈ نعیم الدین، رانا محمد اسلم،رانا اشفاق احمد، ، محمد توقیر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صر ف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے دوران ریٹائر ملازمین کو نظر انداز کر نا سر اسر نا انصافی ہے، حکومت ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 25فیصداضافے کا اعلان کرے حکومت کو 5مارچ 2021تک کی ڈیڈ لائن دی جاتی ہے اگر حکومت نے 5مارچ تک پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا حکومت کی جانب سے ریٹائر ڈ ملازمین کو خزانے پر بوجھ سمجھنا نا انصافی ہے، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے احتجاج میں پنشنرز بھی شریک تھے، وعدے کے باوجوداضافہ نہ کیا گیا، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والی سمری میں ریٹائرڈ ملازمین کا کوئی ذکر ہی نہیں کیا گیا، سرکاری ملازمین کی طرح ریٹائر ڈ ملازمین بھی مہنگائی اور دیگر مسائل کا شکار ہیں،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ہے۔