چار ڈاکو گھرسے 60 ہزار روپے ، طلائی زیورات ،موبائل فون لوٹ کر فرار
راولپنڈی ۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری نقدی ، طلائی زیورات ، انعامی بانڈز ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئیتھانہ نصیر آباد کو اسرار حسین مغل نے بتایا کہ ڈھوک گجراںمیںتین بھکاری عورتیں میرے گھر میں داخل ہوئیں اور دو تولہ وزنی سونا چوری کرکے لے گئیں تھانہ صادق آباد کوفیصل رئوف منہاس نے بتایا کہ غوثیہ چوک میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے42 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرا رہوگئے تھانہ سٹی کوواحد علی محسن نے بتایا کہ سیور فوڈ کے قریب دو افرادمیری گاڑی سے ٹکرائے جن میں سے ایک نے مجھے اور فیملی کو باتوں میں لگالیا تو دوسرے ملزم نے گاڑی میں سے پانچ ہزار روپے ،موبائل فون ، پرس،شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس چوری کرلئے تھانہ صدر بیرونی کو مظہر حسین نے بتایا کہ موہڑہ فقیراں میں میرے گھر چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے ایک شخص مین دروازے پر کھڑا رہا جبکہ باقی تینوں نے ہم سب گھر والوں کو گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں لاک کردیا اور گھرسے 60 ہزار روپے کی نقدی ، 9 تولہ وزنی طلائی زیورات نوکیا ٹچ موبائل فون لے کر فرار ہوگئے تھانہ وارث خان کو محفوظ بیگم نے بتایا کہ محلہ حکمدادمیں میرے گھر کے دروازوں کے تالے توڑ کر ایک عددطلائی لاکٹ وزنی 1 تولہ، 6 عدد گھڑیاں ، TVچائنہ ، 15جوڑے کپڑے ان سلے چوری کرلئے گئے ۔