وزیر اعظم ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے سرگرم ہیں، وسیم صدیقی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے )پاکستان تحریک انصاف وارڈ 2 راولپنڈی کینٹ کے زیر اہتمام اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وارڈکے صدر وسیم صدیقی نے کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا وسیم صدیقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سینٹ میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے وزیر اعظم عمران خان پوری ایمانداری سے ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کے لیے دن رات مصروف ہیں اجلاس میں عبدالرؤف عباسی،شیراز بٹ،حاجی حمید،جلال گڈو،نوید مغل،احمد ظفر،ملک لیاقت، اسفیم،ملک وسیم،بلال خان،محمود شاہ نے بھی خطاب کیا وارڈ دو کے صدر وسیم صدیقی نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔