لیاقت باغ جلسہ عام راولپنڈی کوقبضہ مافیا سے نجات کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ رابطہ عوام مہم جاری ہے انتخابی بلاک کوڈسطح تک جماعت اسلامی کی تنظیم قائم کریں گے28مارچ کولیاقت باغ میں تاریخی جلسہ عام منعقدکررہے ہیں جوراولپنڈی کوقبضہ مافیا سے نجات کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی پہلے ہی عوام کے سامنے بے نقاب تھے اس وجہ سے انھوں نے پی ڈی ایم کی چھتری کا سہارالیا ،تحریک انصاف 100دنوں میں ہی زمین بوس ہوگئی تھی ،عمران خان نادیدہ عناصر کے پیچھے چھپ کراپنی اے ٹی ایم کونوازنے کا سلسلہ بندکریں عوام کے صبرکا پیمانہ لبریزہوچکا،مہنگائی ،بے روزگاری ،لاقانونیت کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے اس سے قبل کہ عوام حکومت پرقابض کرپٹ سرمایہ داروں اورجاگیرداروں کا گریبان پکڑ کرانھیں مسند اقتدارسے الگ کریں۔