توہین عدالت کیس کوسوشل میڈیارولزسے متعلق کیسزکیساتھ منسلک کرنیکی ہدایت
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کے بعد عدلیہ مخالف پروگرام کرنے سے متعلق توہین عدالت کیس کو سوشل میڈیا رولز سے متعلق کیسز کے ساتھ اس کیس کو بھی منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سنیئر صحافی حامد میراوراسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کاشف ملک ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے،عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل سوشل میڈیا رولز پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد آگاہ کریں ،عدالت نے کورٹ رپورٹنگ سے متعلق عدالتی معاونین کو بھی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور حامد میر سے کہاکہ حامد میر صاحب آپ اس کیس میں اپنے آپ کو پٹشنر سمجھیں،عدالت نے صحافیوں کی پروٹیکشن کے لییپاکستان بار کونسل کی کمیٹی کو بھی نوٹس جاری کردیا، چیف جسٹس نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے مناسب موقف لیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا رولز پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے،جن اسٹیک ہولڈرز سے ابھی مشاورت نہیں ہوئی ان کو بھی اٹارنی جنرل بلائیں ،مشاورتی عمل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مکمل کریں بے شک مزید وقت لے لیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔