سماجی تنظیموں کے زیراہتمام مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب

ملتان ( لیڈی رپورٹر )پاکستان اسپرانتو ایسوسی ایشن اور دیپ آرگنائزیشن کے زیراہتمام مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے مہمان خصوصی بابو نفیس احمد انصاری اور طارق عمر چو دھری نے کہا کہ قومی زبان رابطہ کی زبان ہے۔ یہ زبان ہماری پہچان ہے اور اس سے محبت کی جائے اور ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے ، دیگر زبا نوں کی طرح اپنی مادری زبان کی پہچان کروائیں۔