شوکت عزیز وغیرہ کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 15مارچ تک ملتوی
اسلام آباد(نا مہ نگار) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شوکت عزیز وغیرہ کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں جبکہ سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ افتخار رحیم وغیرہ کے خلاف خردبرد ریفرنس وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔پیر کے روز سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کاریفرنس وکلا کے احتجاج کے باعث سماعت بغیر کاروائی 10مارچ تک ملتوی کردی گئی ، ادھر اسی عدالت میں زیر سماعت ورکر ویلفیئر فنڈ میں خوردبرد ریفرنس میں سابق سیکرٹری افتخار رحیم عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے مہلت مانگ لی،عدالت نے سماعت 15مارچ تک ملتوی کر دی،ملزمان پر ڈبلیو ڈبلیو ایف فنڈز میں 466ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔