زلفی بخاری سے امارات کے سفیر کی ملاقات ، باہمی مسائل پر تبادلہ خیال
اسلام آباد( نیوز رپو رٹر ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزابی نے ملاقات کی ہے ۔ وزارت اوورسیز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلفی بخاری اور یو اے ای سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کاشف نور اور وزارت اوورسیز پاکستانیز کے دیگر حکام بھی موجود تھے ۔