علاقے میں دہشتگرد گروپوں کا دوبارہ سر اٹھانا تشویش کا باعث ہے، ایچ آر سی پی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)انسانی حقوق کمیشن نے شمالی وزیرستان میں سماجی کارکن خواتین کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ مطابق ایچ آر سی پی نے مطالبہ کیا کہ ریاست گھناؤنے جرم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لازمی لائے۔اْنہوں نے کہا کہ علاقے میں دہشتگرد گروپوں کا دوبارہ سر اٹھانا سنگین تشویش کا باعث ہے، شہریوں کے جان مال کی ہر قیمت پر حفاظت حکام کی ذمہ داری ہے۔ایچ آر سی پی کا کہنا تھا کہ ہم مقتول خواتین کے غمزدہ خاندانوں ساتھیوں کے غم میں شریک ہیں۔