مریکہ جوہری معاہدے میں واپسی کیلئے پہلے نیوکلیائی ذمہ داریوں کا اعلان کرے ، ایران
تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ معاہدے میں واپس آنے کیلئے امریکہ پہلے 2015 کے جوہری معاہدے سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کا اعلان کرے۔ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے ایران کیخلاف پابندیاں عائد کر کے نہ صرف جوہری معاہدہ (جسے عام طور پر مشترکہ جامع عمل منصوبے کے نام سے جانا جاتا ہے)کو چھوڑا بلکہ ایک جال بھی بچھایا۔خطیب زادہ نے کہا کہ معاہدے میں واپس آنے کیلئے امریکہ کو پہلے مشترکہ جامع عمل منصوبے سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کا اعلان کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو ایران مخالف پابندیاں ختم کرنی ہوں گی تاکہ مشترکہ جامع عمل منصوبے کے فریم ورک کے اندر رہ کر بات چیت کی جا سکے۔