چین کے خلائی اسٹیشن مشن کیلئے راکٹ لانچنگ سائٹ پر پہنچادیا گیا
بیجنگ(شِنہوا)چین کے خلائی اسٹیشن کے مرکزی حصے کوخلا میں بھیجنے کے لئے لانگ مارچ -5 بی وائی 2 راکٹ کو پیرکے روز ہائی نان صوبے میں وین چھانگ کی خلائی جہازوں کی لانچنگ سائٹ پر بحفاظت پہنچادیا گیا۔چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی(سی ایم ایس اے) کے مطابق مرکزی حصے تیان ہی کے ساتھ وین چھانگ پہنچائے گئے راکٹ کولانچنگ کی جگہ پر جوڑا جائے گا اوراس کی آزمائش کی جائے گی۔چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لئے آئندہ دو سالوں میں بنیادی ڈھانچے کی تیاری سمیت کل 11مشنزکی منصوبہ بندی کی گئی ہے جسے رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں لانچ کیا جانا ہے۔سی ایم ایس اے کے مطابق وین چھانگ لانچنگ سائٹ پر تمام سہولیات اور آلات بہترین حالت میں ہیں اور طے شدہ پروگرام کے مطابق تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔