چشتیاں : 5 فتح میں سکول کی جگہ پر قبضہ کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاج

چشتیاں (نمائندہ خصوصی) چشتیاں اسسٹنٹ کمشنر نے وزیراعظم کے قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اور کلین اینڈ گرین پروگرام کی دھجیاں اڑا دیں 51 فتح سکول کی 20 کنال جگہ پر بااثر افراد کو قبضہ کرنے والوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ ڈی سی بہاولنگر نے سکول بنانے کے آرڈر اور اس پر عمل درآمد کروانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں کو لیٹر لکھا گیالیکن ہفتہ کے دن یہاں قبضہ گروپ نے قبضہ کر لیا۔ اہل علاقہ نے وزیراعظم ‘ وزیراعلیٰ ‘ کمشنر بہاولپور سے پر زور اپیل کی ہے اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اس غیرقانونی کام میں جو بھی ملوث ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔