ترنڈہ محمد پناہ تا مظفرگڑھ روڈ ون وے نہ کرنے کے خلاف شہریوں کا احتجاج
علی پور(نیوزرپورٹر) بار بار حکومتی وعدوں کے باوجود مظفر گڑھ تا ترنڈہ محمد پناہ روڈ دو رویہ نہ ہونے پر شہریوں کا پیمانہ لبریز ، شہری روڈ پر نکل آئے، کالج چوک ملتان روڈ پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج میں ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سید سبطین رضا نے بھی اظہار یکجہتی کے طور پر شرکت کی ، شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، شہریوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اس روڈ کو دورویہ کرنے کے لیئے فوری فنڈز کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔