ضمنی الیکشن نااہل حکمرانوں کیخلاف چارج شیٹ ہے : اقبال اخترخان
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) رحیم یارخان کے صدر محمداقبال اختر خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن نااہل حکمرانوں کیلئے چارج شیٹ ہے ‘ انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں سول ڈکٹیٹرعمران خان نیازی کی حکومتی نیا ڈوب جائے گی اور پی ٹی آئی حکومت کا شیرازہ بکھر جائے گا‘ پاکستان مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔