حکومت ریاست کے چوتھے ستون صحافت کی حفاظت کرے : صدیق خان علوی
جام پور (نامہ نگار) جنگ اور جیو نیوز کے دفتر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر ممبر با رایسویسی ایشن محمد صدیق خان علوی نے کیا۔ انہوں نے کہا حکومت ریاست کے چوتھے ستون صحافت کی حفاظت کرے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارں کو سندھ حکومت فوری طور پر کارروائی کا حکم دیں اور ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔