سینیٹر مشاہداﷲ خان کی وفات بڑا سانحہ ہے : سردار اظہر خان لغاری
صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت) ن لیگ کے ضلعی صدر سردارمحمد اظہرخان لغاری نے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات بڑا سانحہ ملک وقوم ایک نڈربے باک اور صاف سیاست دان سے محروم ہو گئی ہے،مشاہداللہ خان منجھے ہوئے پارٹی کے باوقار ساتھیو ں میں سے تھے،جنہوں نے جمہوری عمل کے استحکام کیلئے لازوال کردار ادا کیا۔