تاجر برادری کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے : راؤ راشد سنی
سرائے سدھو (نامہ نگار) تاجر برادری کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور تاجر برادری کے مسائل بھی حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا،بازار میں منتخب نمائندوں سے ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام بھی کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران سرائے سدھوکے صدر راو ٔراشد سنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔