تبدیلی سرکار کی پالیسیوں نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے : مولانا عمرزکریا‘محمود احمد نقشبندی
جلال پورپیروالہ (نامہ نگار) حکومت عوام کو ہر پندرہ دن بعد مہنگائی کا انعام دے رہی ہے۔ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام تحصیل جلال پور کے امیر مولانا محمدعمرزکریا نقشبندی اور جنرل سیکرٹری صاحبزادہ محموداحمد نقشبندی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی پالیسیوں نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے۔انہوں نے کہا دربار حضرت بہاء الدین زکریا کے نزدیک مندر کی تعمیر کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اردگرد کوئی ہندو آبادی نہ ہے حکومت مندر کی تعمیر کا منصوبہ بند کرے۔