سابق یو سی چیئرمین ظفر عالم خان نیشنل نوبل ایوارڈ کیلئے نامزد
کو ٹ چھٹہ (نمائندہ نوائے وقت) نیشنل نوبل ایوارڈ 2021 زیر استحکام پاکستان فائونڈیشن کی طرف سے 28 فروری اتوار کو بمقام ڈاکٹر مجید نظامی آڈیٹوریم قائداعظم مال روڈ لاہور میں ایک قومی سطح پر ہونے والے تقریب میں سابق میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ سردارظفر عالم خان گورمانی کو بھی اچھی کارکردگی کی بنیاد پر خصوصی ایوارڈ سے نوازنے کے لئے لیٹر موصول ہوا ہے اور اسی طرح پنجاب بھر کے متعدد سرکاری و نیم سرکاری افسران کو بھی لیٹر جاری کئے گئے ہیں۔