وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمہ کا عزم لیکر میدان میں آئے ہیں : عرفان حنیف
فتح پور (نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمہ کا عزم لے کر میدان میں آئے ، کرپٹ جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے لئے حکومت گرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے، ان خیالات کا اظہار عرفان حنیف رہنما تحریک انصاف نے کیا ، انہوں نے کہا کہ چالیس سال سے باریاں لینے والوں کی پہلے دن سے ہی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔