سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ، 25 ارب کے 4 منصوبوں کی منظوری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس نے 25 ارب روپے کے 4 منصوبوں کی منظوری دی جبکہ 43.3 ارب روپے کے 2 منصوبوں کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس پیر کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں 25 ارب روپے کے 4 منصوبوں کی منظوری دی جبکہ 43.3 ارب روپے کے 02 منصوبوں کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔ اجلاس میں پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزارتوں / ڈویڑنوں کے سینئر عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں صحت اور ٹرانسپورٹ اور مواصلات سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے ،اجلاس میں صحت سے متعلق 17 ارب روپے کی مالیت کے 3 منصوبے پیش کئے گئے۔ پہلا پروجیکٹ "خیبر انسٹیٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال ضلع پشاور" کے لیے 7995.334 ملین روپے ، دوسرا منصوبہ خیبرپختونخوا میں ڈی ایچ کیو ہسپتال COVID-19 اور مستقبل کی وبائی امراض کا جواب دینے کی صلاحیت کے لیے 3343.423 ملین روپے جبکہ اجلاس میں پیش کیا گیا صحت کا تیسرا منصوبہ ،"200 بستروں والا زچہ و بچہ ہسپتال اور نرسنگ کالج ڈسٹرکٹ بھاول نگر کے قیام کے لیے 5625.00 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا اجلاس میں ان تینوں منصوبوں کو منظور کر لیا گیا۔ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات سے متعلق 52.29 ارب روپے کی مالیت کے تین منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ 600 فلیٹ کنٹینر بوگیز ویگن کی پروکرمنیٹ کے لئے 11810 ملین روپے کی لاگت پیش ک گئی جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوادیا گیا۔ دوسرا پروجیکٹ جس میں " 168 کلو میٹر ہوشاب -آواران ایم۔ 8 پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے۔ 32503.79 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ حتمی منظوری کے لئے ایکنیک کو بھیجوا دیا گیا ۔ اس منصوبے میں آواران سے نل تک 168 کلومیٹر لمبی سڑک کی تعمیر کا تخمینہ لگایا گیا دونوں طرف 7.3 میٹر چوڑئی روڈ آواران سے شروع ہوتی ہے اور مختلف شہروں سے گزرتی ہے۔ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات کا تیسرا پروجیکٹ "سوہاوہ چکوال روڈ کی دوہری کاری اور بہتری کے لیے 7980.475 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت م 66.405 کلومیٹر لمبی موجودہ سنگل کیری وے 7.3 میٹر چوڑی سڑک کی تعمیر کی جائے گی۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے تین کنسپٹ کلئیرنس منصوبوں کی منظوری دی جس میں پہلا کنسپٹ کلئیرنس بجلی کی تقسیم کی کارکردگی میں بہتری کے منصوبہ کے لیے 375.73 ملین روپے ، دوسرا کنسپٹ کلیئرنس ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور پاکستان سول ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چین (اے وی آئی سی) انٹرنیشنل چین کو آلات اور عملے کی تربیت کی فراہمی کے لیے 3272.509 ملین روپے اورتیسرا راول جھیل کی صفائی کے منصوبے کی بحالی / اپ گریڈیشن ، پرانے ٹرانسمیشن پائپ اور واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کا پیش کیا گیا۔